علی موسی گیلانی

میرے مقابلے میں عمران خان الیکشن لڑتے تو وہ بھی ہار جاتے۔ علی موسی گیلانی

ملتان (پاک صحافت) علی موسی گیلانی کا کہنا ہے کہ اگر میرے مقابلے میں عمران خان بھی الیکشن لڑتے تو وہ بھی ہار جاتے۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 سے پیپلز پارٹی کے فاتح امیدوار علی موسی گیلانی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹی کو میدان میں اتار کر شاہ محمود قریشی نے اچھی سیاست کھیلی ہے۔

علی موسی گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے علاقےمیں خاتون کسی کے گھر چلی جائے تو قتل بھی معاف کر دیے جاتے ہیں۔ اگر مہر بانو کی جگہ شاہ محمود قریشی یا عمران خان خود کھڑے ہوتے تو انہیں صرف 40 ہزار ووٹ ملنا تھا۔ واضح رہے کہ این اے 157 ملتان 4 کے تمام 264 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 107327 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے