شہباز شریف

قیامِ امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،  وزیرِ اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قیامِ امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ تمام ملکوں سےدو طرفہ مفادات کی بنیاد پر مثبت تعلقات چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ناممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی اصغر خان اکیڈمی میں گریجویشن تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں دیگر سیاسی و عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گارڈ آف آنرز کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ پاک فضائیہ نے کسی بھی چیلنج میں ملک کا نام روشن کیا، بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے پاک فضائیہ دنیا بھر میں نمایاں ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ یقین ہے کہ مسلح افواج ہمیشہ قوم کی امنگوں کے مطابق صلاحیتوں کامظاہرہ کرتی رہیں گی، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خطے میں امن کے لیے ہمسائیہ ملکوں کے ساتھ مل کر کوشش جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے