اسحاق ڈار

آئی ٹی سیکٹر معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ٹی سیکٹر معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کام کا فنانس ڈویژن کے حوالے سے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آئی ٹی کے شعبے کو اس کی حقیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ترجیحی توجہ دیتی ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ حکام آئی ٹی کے شعبہ کی سہولت اور آسانی کے لیے اقدامات کریں اور اس شعبہ کی برآمدات کی حوصلہ افزائی کے لیے رکاوٹوں کو دور کریں۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سید امین الحق، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شیزا فاطمہ خواجہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے برائے خزانہ طارق باجوہ، گورنر سٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین پی ٹی اے اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے