عطا تارڑ

عوام نے فساد مارچ کا تیہ پانچا کر دیا ہے، عطاء تارڑ

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت کے ترجمان عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ عوام نے فساد مارچ کا تیہ پانچا کر دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان  اب دھمکیوں کے بعد اب ترلوں پر اتر آیا ہے۔ شکست خوردہ عمران نیازی کا مایوس چہرہ اور لرزتی آواز نے سب کچھ عیاں کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان عطاء تارڑ نے جاری بیان میں کہا کہ الیکشن کب ہوں گے ، یہ فیصلہ تم نہیں، ہم اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے کریں گے، جو حشر اس مارچ کا ہوا ہے اس کے بعد تمہیں سیاست چھوڑ دینی چاہیئے۔ عمران نیازی نے پی ٹی آئی کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے، عمران نیازی اس گڑھے میں گرا جو اس نے دوسروں کیلئے کھودا تھا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے ترجمان نے جاری بیان میں مزید کہا کہ عمران نیاز ی سیاست کے گم شدہ ماضی میں چلا گیا، مختلف مقامات پر توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی اور گلگت بلتستان سے حملہ آور ہونے والے پولیس افسروں کے خلاف بھی مقدمات درج کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے