احسن اقبال

پاکستان کو موسمیاتی تباہ کاریوں کا سامنا ہے۔ وزیر منصوبہ بندی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تباہ کاریوں کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان واٹر ویک 2022 کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گلیشئر پھٹ رہے ہیں، پانی کی قلت اور ہیٹ ویو کا سامنا ہے، یہ تمام تبدیلیاں پاکستان کو شدید متاثر کررہی ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زرعی پیداوار میں کمی ہورہی ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو موسمیاتی تباہ کاری سے 32 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، متعدد اضلاع سیلاب کی وجہ سے مکمل تباہ ہوگئے، تیزی سے ہوتی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان شدید متاثرہ ملک ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پانی کی قلت کا سامنا ہے، مون سون میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ٹمپریچر میں شدت آئی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے 1 ملین سے زائد جانور مرے، زرعی تباہی کا سامنا ہوا جس کی وجہ سے فوڈ سکیورٹی کا مسئلہ بنا۔ کلائمٹ سمارٹ ایگری کلچر کی ضرورت ہے، پاکستان میں دنیا کا وسیع ترین ایری گیشن سسٹم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

ایرانی صدر کا دورہ پری پلان تھا، جس پر کافی دنوں سے کام جاری تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ ایرانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے