مولانا فضل الرحمن

امریکہ کو اڈے دینا پاکستان کی سنگین اور ناقابل تلافی غلطی ہوگی۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکہ کو فوجی اڈے فراہم کرنا انتہائی سنگین اور ناقابل تلافی غلطی ہوگی۔ جس سے ہمسایہ ممالک کا اعتماد بھی کھو دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں بدترین شکست کے بعد اب پاکستان میں بیٹھنا چاہتا ہے۔ اگر بلوچستان میں اڈے دیئے گئے تو پھر ایران، افغانستان اور چین کا اعتماد کھو بیٹھیں گے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پہلی بار پاکستان میں ایسا ہوا کہ مرض تو آئے مگر علاج کی کوئی صورت نہیں ہے، یہ ملک و قوم کی بدقسمتی ہے، ان نااہلوں کو اب سہارا دینا جرم ہے، اداروں، سیاسی جماعتوں اور عوام کو اس پر نظر ثانی کرنی چاہیے، اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے، ہر جگہ پر حملے ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

مرکز اور پنجاب میں جگہ دیکھ کر حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔ یوسف رضا گیلانی

لاہور (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے