یوسف رضا گیلانی

مرکز اور پنجاب میں جگہ دیکھ کر حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔ یوسف رضا گیلانی

لاہور (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ حکومت میں شمولیت پر بات چیت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ اور قام مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بیٹھ کر فیصلے کرنے چاہئیں، نیشنل سیکیورٹی میٹنگز میں پیپلز پارٹی ہمیشہ بیٹھتی رہی ہے، اس وقت بھی بیٹھتی رہی ہے جب عمران خان کی حکومت تھی، ان میٹنگز میں عمران خان خود نہیں بیٹھتے تھے، لیکن ہم بیٹھتے تھے۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ جب ان کی حکومت تھی تو انہوں نے گندم کی سپورٹ پرائس بڑھائی تھی، ہم نے گندم بین الاقوامی قیمت پر کسانوں کو دی تھی، اس وقت دو سیلاب آئے تھے، اس کے باوجود ہماری حکومت نے بہترین کارکردگی دکھائی، ہماری کپاس، چینی، گندم اور چاول برآمد ہوتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور سینٹرل ایشیا میں ہماری گندم اسمگل ہوتی تھی، ہم نے گندم کی عالمی منڈی کے مطابق قیمت لگا کر گندم برآمد کی، اس گندم کی اسملنگ بھی رک گئی اور کاشتکاروں کو بھی فائدہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

ملک بھر میں نمازِ عید کے اجتماعات

(پاک صحافت) ملک بھر میں نمازِ عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی، کشمیر اور فلسطین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے