مریم نواز

روٹی مزید سستی ہوگی، اماراتی سرمایہ کاری پر مریم نواز کا ردعمل

لاہور (پاک صحافت) متحدہ عرب امارات کی پاکستانی میں سرمایہ کاری کے اعلان پر اب مریم نواز کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا یو اے ای کی جانب سے دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کے اچھے دن آرہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں مہنگائی کم ہوگی اور روٹی مزید سستی ہوگی۔

یو اے ای سے دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مسلم لیگ ن کی حکومت پر بیرونی اعتماد کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔ مثبت معاشی اعشاریے پاکستان کیلئے بہتر مستقبل کی نوید ہیں، بیرونی سرمایہ کاری کے لئے شہبازشریف حکومت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملک بھر میں نمازِ عید کے اجتماعات

(پاک صحافت) ملک بھر میں نمازِ عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی، کشمیر اور فلسطین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے