مصطفی کمال

پی ٹی آئی کی نااہلی اور نالائقی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ مصطفی کمال

کراچی (پاک صحافت) مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور نالائقی عروج کو پہنچ چکی ہے۔ اگر بروقت روک تھام نہیں کیا گیا تو عوام دشمن حکومت مزید تباہی پھیلائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کی عوام کو چوروں نے نہیں بلکہ چوکیداروں نے لوٹا ہے۔ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی آپس میں ملے ہوئے ہیں اور دونوں مل کر سندھ میں لوٹ مار کررہے ہیں۔ کورونا وائرس کے چکر میں چھوٹا موٹا کاروبار بھی بند کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کا مزید کہنا ہے کہ کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں ہیں، لوگ مر رہے ہیں۔ ملک میں کوئی حکومت نام کی چیز نہیں ہے، لوڈ شیڈنگ دیکھ دیکھ کر ہمارے بال ہی سفید ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل ہونا فی الحال ممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے