اقراء عزیز

کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ اتنی جلدی شادی کروں گی، اداکارہ اقراء عزیز

کراچی (پاک صحافت)  پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین کی اہلیہ اداکارہ و ماڈل اقراء عزیز کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ اتنی جلدی شادی کرلوں گی۔ انہوں نے شادی کی وجہ بتاتے ہوئے   کہا کہ ‘میں نے جب محسوس کیا کہ میں  نے کسی کو تلاش کر لیا ہے اور میں ان کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں تو پھر کیوں نا اسے صرف تعلق کے طور  پر  آگے بڑھایا جائے’۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں دیے گئے ایک ویب انٹرویو کے دوران اقراء عزیز کا کہنا تھا کہ اگر دو لوگ ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو وہ کیوں نا زندگی کے اگلے مرحلے کا آغاز کریں، سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ ویب انٹرویو کے دوران اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک مڈل کلاس فیملی سے ہونے کے باعث کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک ایسی طرز  زندگی پاؤں گی اور  ایک ایسے علاقے میں رہوں گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل اقراء عزیز نے مزید کہا کہ اللہ سب کچھ کر سکتا ہے کیونکہ عزت و ذلت سب اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ خیال رہےکہ  مقبول اداکار جوڑی اقراء اور  یاسر حسین 2019 کے آخری ایام میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور  اداکار جوڑی کی شادی جہاں دلہن کے عروسی لباس کے باعث خاصی مشہور ہوئی تھی وہیں مختلف رسومات کے باعث بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے