سوئی گیس

لائٹ ڈیزل کے بعد گیس کی قیمت میں بھی اضافہ، عوام پریشان

اسلام آباد (پاک صحافت) مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے بری خبر، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گیس کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں گیس کی قیمت میں 14 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی ۔اوگرا کی طرف سے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی رواں مالی سال کے لیے ریونیو ضروریات کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو اوسط قیمت 86 روپے 93 پیسے اضافے کے بعد 686 روپے 77 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ اوگرا نے سوئی ناردرن کو گزشتہ مالی سال کے بقایاجات کی مد میں 254 ارب روپے وصولی کی اجازت نہیں دی اور اس معاملے پر وفاقی حکومت سے رائے مانگ لی ہے۔

واضح رہے کہ ریگولیٹری اتھارٹی نے سوئی سدرن میں گیس کی اوسط قیمت میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے، خیال رہے کہ قیمت میں 54 روپے 47 پیسے اضافے کے بعد گیس کی اوسط قیمت 779 روپے 88 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا کے مطابق گیس کی قیمت میں اضافہ رواں مالی سال کے لیے کیا گیا ہے تاہم قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے