سراج الحق

امریکہ کو افغانستان میں شکست سے سبق سیکھنا چاہئے۔ سراج الحق

کراچی (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ امریکہ کو افغانستان میں بدترین شکست سے سبق سیکھنا چاہئے اور آئندہ کسی بھی قوم یا ملک کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال سے گریز کرنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کراچی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ یہ ایک اسلامی تحریک ہے۔ ہمارا منشور ملک میں اسلامی قوانین کا نفاذ ہے۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں آنے والی تبدیلی صرف کابل تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس کے اثرات پاکستان سمیت دنیا بھر میں رونما ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اپنی شکست سے سبق سیکھنا چاہئے۔ انہوں نے مینار پاکستان پر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے