سامسنگ

سام سنگ کی جانب سے نئے گلیکسی نوٹ کےبجائے صارفین کے پسندیدہ نوٹ فیچرز کے مزید گلیکسی ڈیوائسز متعارف کرانے کا اعلان

سان فرانسسکو (پاک صحافت) سام سنگ کے موبائل ڈویژن کے سربراہ نے تصدیق کی کہ 11 اگست کو شیڈول ایک ایونٹ میں نوٹ سیریز کے نئے فونز کو پیش نہیں کیا جائے گا، اس کی جگہ ‘نئے اور بہترین گلیکسی زی سیریز’ فولڈ ایبل فونز متعارف کرائے جائیں گے۔ سام سنگ موبائل کمیونیکشن بزنس کے صدر ٹی ایم روھ نے 11 اگست کو شیڈول ایونٹ میں متعارف کرائے جانے والی ڈیوائسز کے بارے میں کچھ تفصیلات بتائیں۔

تفصیلات کے مطابق سام سنگ کی جانب سے اس ایونٹ میں گلیکسی زی فولڈ 3 اور گلیکسی زی فلپ 3 کو متعارف کرایا جائے گا، یہ نئی ڈیوائسز زیادہ پائیدار میٹریلز سے تیار کی جائیں گی اور ان میں نئی ملٹی ٹاسکنگ فیچرز موجود ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ نئے گلیکسی نوٹ کو متعارف کرانے کی بجائے ہم صارفین کے پسندیدہ نوٹ فیچرز کو مزید گلیکسی ڈیوائسز میں لارہے ہیں۔ یعنی ایس پین اسٹائلوس کو سام سنگ کے فولڈ ایبل فونز کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ایم روھ نے بتایا کہ نیا زی فولڈ اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس کا بہترین امتزاج کی سہولت فراہم کرے گا، جبکہ زی فلپ پہلے سے زیادہ بہتر ریفائن اسٹائل سے لیس ہوگا۔ انہوں نے کہا ‘میں تھرڈ جنریشن فولڈ ایبل ڈیوائسز کے حوالے سے بہت پرجوش ہوں، جو نئی حیران کن ملٹی ٹاسکنگ خصوصیات سے لیس ہوں گی’۔ انہوں نے بتایا کہ فولڈ ایبل ایکوسسٹمز کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے سام سنگ گوگل کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے تاکہ مقبول ایپس اور سروسز کو ان کا حصہ بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے