بورس جانسن

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کی اپنے ہی بیان کی تردید

لندن {پاک صحافت} برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے متنازع بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخبار کی جانب سے لگائے گئے الزامات من گھڑت اور مضحکہ خیز ہیں، برطانیہ نے کووڈ کی وجہ سے گزشتہ سال پابندیوں اور لاک ڈاؤن میں ہی گزارا تھا تاہم ملک میں ویکسینیشن شروع ہونے کے بعد ان پابندیوں میں بالترتیب نرمی کی گئی ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر جب کورونا کی صورتحال بے قابو تھی اور برطانیہ میں دوسری بار لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا تو وزیراعظم بورس جانسن نے اجلاس میں کہا تھا کہ ملک میں اب کوئی لاک ڈاؤن نہیں لگے گا چاہے لاشوں کے ڈھیر لگ جائیں۔ برطانوی اخبار کی خبر سامنے آنے کے بعد بورس جانسن کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور اپوزیشن سمیت عوامی حلقوں نے وزیراعظم سے بیان پر وضاحت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی صورتحال کافی خراب ہے، وبا کی وجہ سے اب تک ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ ہوچکی ہیں جب کہ کورونا کے بڑھتے کیسز اور نئی اقسام سامنے آنے کے بعد اسپتالوں میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے جب کہ کئی شہروں میں لاک ڈاؤن اور سخت پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یونیورسٹی

اسرائیل میں ماہرین تعلیم بھی سراپا احتجاج ہیں۔ عبرانی میڈیا

(پاک صحافت) صہیونی اخبار اسرائیل میں کہا گیا ہے کہ نہ صرف مغربی یونیورسٹیوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے