حافظ حمداللہ

اسمبلیوں کی مدت میں ایک سال تک کی توسیع دی جاسکتی ہے، پی ڈی ایم ترجمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ اسمبلیوں کی مدت میں توسیع غیر آئینی کام نہیں، لہذا اسمبلیوں کی مدت میں ایک سال تک کی توسیع دی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ نے جار ی بیان میں کہا ہے کہ معاشی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے ابھی یہی فیصلہ ہے کہ الیکشن بروقت ہوں۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات اگلے سال اکتوبر میں ہی ہوں گے، اسمبلیوں کی مدت میں ایک سال تک کی توسیع دی جاسکتی ہے، جو غیر آئینی نہیں۔

واضح رہے کہ حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے آئینی طریقے سے عمران خان کی حکومت کو نکالا۔عمران خان اب مطالبہ کر رہے ہیں کہ جلدی الیکشن کرائے جائیں، وہ اسمبلیوں کو تحلیل کرنے پر بضد ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی سیاست مفاہمت کی سیاست ہے، مزاحمت کی سیاست کے وہ قائل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے