شہباز شریف

وزیراعظم کی جانب سے گوادر میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 20 لاکھ امداد کا اعلان

گوادر (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 20 لاکھ امداد کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر میں متاثرین اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مکمل تباہ مکان والے ہر خاندان کو ساڑے ساتھ لاکھ روپے ملیں گے۔ جن کے گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ان کو ساڑھے 3 لاکھ روپے ملیں گے، جب کہ زخمی افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ گوادر میں تقریباً 83 کشتیاں تباہ ہوئی ہیں، ان کشتیوں کے لئے 40 کروڑ فی الفور حوالے کئے جائیں گے۔ 26 فروری کو طوفانی بارشوں نے گوادر اور گردونواح میں تباہی مچادی، طوفانی بارش سے بلوچستان میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ آپ کے گھرڈوب رہے ہیں میں اسلام آباد میں کیسے بیٹھ سکتا ہوں، اس لئے پہلی فرصت میں گوادر حاضر ہوا ہوں، میں یہاں فوٹو سیشن کے لیے نہیں آیا، متاثرین کی ریسکیو اور مدد میں کوئی کسرنہ چھوڑی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے