شہباز شریف

سکھر روہڑی پل کا نواز شریف نے اعلان کیا تھا، میں آج اس کی تکمیل کا اعلان کرتا ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف

سکھر (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے سکھر روہڑی پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پورے ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دے کر ترقی کریں گے، سکھر روہڑی پل کا نواز شریف نے اعلان کیا تھا، میں آج اس کی تکمیل کا اعلان کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سکھر حیدرآباد موٹرے وے ایم سکس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر روہڑی پل کا نواز شریف نے اعلان کیا تھا، میں آج اس کی تکمیل کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 منصوبہ تیس ماہ میں یہ منصوبہ مکمل ہوجائےگا۔

واضح رہے کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو اس منصوبے سے بے پناہ فائدہ ہوگا۔ پوری امید ہے موٹروے کایہ حصہ اسی معیار کا ہوگا جیسے دوسرے موٹروے ہیں، اس پراجیکٹ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کیاجائےگا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے