شازیہ مری

عدلیہ میں تقسیم پاکستان کیلئے خطرناک ہے، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ عدلیہ میں تقسیم پاکستان کے لیے خطرناک ہے، کوئی جمہوریت پسند اس تقسیم سے خوش نہیں، کوئی پاکستانی نہیں چاہتا کہ عدلیہ کے ادارے میں پھوٹ نظر آئے۔  شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے اختیارات چھیننے کے لیے سازش کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شازیہ مری نے  قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان غیر یقینی کا متحمل نہیں ہوسکتا، ملک کو سیاسی، سیکیورٹی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔ مختلف اوقات میں جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی حفاظت کے لیے قربانیاں دی ہیں، پیپلز پارٹی آئین دینے والی جماعت ہے، آج وہ جماعت بھی ان حالات میں پریشان ہے کیونکہ ہم نے جانیں دی ہیں۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے اجلاس سے خطاب دوران مزید کہا کہ کبھی معین قریشی کبھی عمران خان کو لایا جاتا ہے، جب گملے میں سیاستدان اگایا گیا دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑے گئے، جب جب مختلف ناموں سے پروجیکٹ لانچ کیے جاتے ہیں، نقصان پاکستان کو ہوتا ہے،  عمران خان کو لانے کے لیے دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے