خواجہ آصف

 آئی ایم ایف کے سا تھ معاہدے سے مثبت اور منفی دونوں اثرات پڑیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی زیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے سا تھ معاہدے سے مثبت اور منفی دونوں اثرات پڑیں گے۔  ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کی تمام شرائظ قبول کیں، پی ٹی آئی کا معاہدہ ہمیں ورثے میں ملا، ہمارے پاس زیادہ چوائسز موجود نہیں تھیں۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے مثبت اثرات پڑیں گے لیکن منفی اثرات بھی ہوں گے، دو صوبوں میں ہماری حکومت نہیں تھی، انہوں نے پروگرام پر عمل درآمد نہیں کیا، صوبوں سے دوبارہ رابطہ کیا، تاجر برادری سے بھی رابطے میں ہیں، آئی ایم ایف معاہدے سے بعض چیزیں فوری نتائج دیں گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی سے استعفوں سے متعلق سوال پر خواجہ آصف کا کہنا تھا عمران خان استعفوں کو سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کر رہے تھے، عمران خان نے ضمنی الیکشن میں تمام سیٹوں پر خود الیکشن لڑا، اس کا مطلب ہے عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ پارٹی پارلیمنٹ میں آئے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ریمارکس ہم سے زیادہ عمران خان پر لاگو ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے