رانا ثناءاللہ

مشکل وقت اب گزر چکا، پاکستان اب معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے۔ رانا ثناءاللہ

ریاض (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ مشکل وقت اب گزر چکا ہے، پاکستان اب معاشی اور سیاسی استحکام کی طرف گامزن ہے، جلد ملک میں خوشحالی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے اتحادی حکومت کیجانب سے ملکی معاشی اصلاحات اور استحکام کی کوششوں سے متعلق شرکاء کو اعتماد میں لیا۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری اتحادی حکومت نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت ہماری حکومت پاکستان کو جلد معاشی بحران سے نکال لے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی سیاست داؤ پر لگا کر ملکی مفاد میں سخت ترین فیصلے کئے جس کا بوجھ عوام پر بھی پڑا لیکن مشکل وقت اب گذر چکا ہے،پاکستان اب معاشی اور سیاسی استحکام کی طرف گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے