شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے 14 معاونین کی بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) ‏وزیراعظم شہبازشریف نے 14 معاونین کی بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ وزیر اعظم کے ترجمان کے مطابق معاونین نے وزیراعظم شہباز شریف  سے کہا تھا کہ وہ عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

تفصیلات کے ماطبق وزیر اعظم کے ترجمان نے بتایا کہ معاونین اس مشکل صورتحال میں بلامعاوضہ خدمات انجام دیں گے جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا ہے۔ بلامعاوضہ کام کرنے کی  درخواست دینے والے معاونین درخواست گزاروں میں  خصوصی میں شزہ فاطمہ خواجہ، سینیٹر حافظ عبدالکریم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بلامعاوضہ کام کرنے والے میں مذکورہ ناموں کے علاوہ جنید انورچوہدری ،شیخ فیاض الدین، رومینہ خورشید عالم،  رانا مبشراقبال، صادق افتخار،  ملک محمد احمد خان،  روبینہ عرفان،  ملک عبدالغفار ڈوگر ، سردار شاہ جہاں یوسف،  فہد ہارون،  سابق سفیر محمد صادق،  ملک نعمان لنگڑیال شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے