خواجہ سعد رفیق

ان لوگوں پر حیران ہوں جنہوں نے عمران خان کو لیڈر مانا ہوا ہے، سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک آدمی کے حکم پر دو صوبائی اسمبلیاں توڑدی گئیں، ان لوگوں پر حیران ہوں جنہوں نے عمران خان کو لیڈر مانا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے ریلوے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پشاور سے کراچی تک براستہ پنڈی نئی کارگو ٹرین چلانا چاہ رہے ہیں، ریلوے نے فریٹ کرایوں میں 10 سے 15 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ بجلی کی چوری کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں، ہمیں مل کر مقابلہ کرنا ہے، بہت جگہوں پر دباؤ ہے۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ہر ٹرین کا اسٹاپ اب 2 منٹ کے بجائے 3 سے 4 منٹ کر دیا گیا ہے، پنشن کا بوجھ اتار دیا جائے تو ریلوے خسارے سے خود بخود نکل آئے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 3 ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ پر کام جاری ہے،  کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ایئر پورٹ آؤٹ سورس کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے