زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے پاکستان کی ریسکیو ٹیم ترکیہ پہنچ گئی

اسلام آباد (پا ک صحافت) زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے پاکستان کی ریسکیو ٹیم ترکیے پہنچ گئی۔ امدادی کاموں میں مصروف ریسکیو آفیسر دیبا شہناز نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ترکیے آتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امدادی کاموں میں مصروف ریسکیو آفیسر دیبا شہناز نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے ملبے تلے دبی ایک خاتون کو زندہ حالت میں نکالا۔ انہوں نے کہا کہ  جہاں بھی انسانی زندگی کے آثار ہوتے ہیں وہاں پاکستانی ٹیم جدید آلات استعمال کرکے امدادی آپریشن کرتی ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب  ترکیے میں موجود پاکستانی شہری بھی امدادی کاموں میں پیش پیش  ہیں جب کہ زلزلے کے مصیبت زدہ لوگوں کو مشکل وقت میں سہارا دینے کے لیے پاکستانی ریسکیو ٹیم دن رات کام کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ ترکیے اور شام میں زلزلے سےاموات کی تعداد 21ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے