اساتذہ

9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث مردان کے 5 اساتذہ معطل

مردان (پاک صحافت) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے 9 مئی کو مردان کے پر تشدد مظاہروں میں ملوث 6 ملازمین کو معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معطل ہونے والوں میں سرکاری اسکول کے 5 اساتذہ اور چوکیدار شامل ہیں۔ پرتشدد مظاہروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے ان ملازمین کی نشاندہی ہوئی ہے۔

اس سے قبل 30 مئی کو بھی 9 مئی کے واقعات میں ملوث مردان کے سرکاری افسر کو معطل کیا گیا تھا۔ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ یہ پہلا سرکاری افسر ہے جسے 9 مئی کے واقعات پر معطل کیا گیا ہے۔

محمد اسماعیل انجینئرنگ یونیورسٹی مردان میں اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات تھا۔ اس کے خلاف سٹی تھانہ مردان میں مقدمہ درج ہے، ملزم محمد اسماعیل گرفتاری کے بعد سینٹرل جیل مردان میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے