شہباز شریف

شہبازشریف سے ملاقات کرنے والے نومنتخب آزاد ارکان اسمبلی کا نوازشریف پر اعتماد کا اظہار

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف سے ملاقات کرنے والے نو منتخب آزاد ارکان اسمبلی نے نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد منتخب ہونے والے پانچ ارکان اسمبلی کی مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، ملاقات کرنے والوں میں این اے 189 سے سردار شمشیر مزاری، پی پی 195 سے عمران اکرم، پی پی 240 سے سہیل خان، پی پی 297 سے خضر حسین مزاری اور پی پی 249 سے صاحبزادہ محمد گزین عباسی شامل تھے۔

تمام ارکان قومی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ شہباز شریف نے آزاد ارکان کا پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم اور مبارکباد دی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے جذبے کو سراہتا ہوں، آپ پاکستان کو سنوارنے اور عوام کو مشکلات سے نجات دلانے والے قافلے کا حصہ بنے ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اولین ایجنڈا ملک اور قوم کی معاشی خوشحالی ہے، پہلے سے بھی بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے۔ نومنتخب ارکان اسمبلی نے نواز شریف اور شہباز شریف کی ملک اور قوم کے لیے خدمات کو سراہا۔

نومنتخب ارکان اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کو نواز شریف کے پرخلوص وژن، ترقی کے ایجنڈے اور خدمت کے تجربے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے