مریم اورنگزیب

افغانستان کی حالیہ صورتحال سے متعلق مریم نواز کا اہم بیان

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے افغانستان کی حالیہ صورتحال سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کابل میں طالبان، متعلقہ فریقین کے مذاکرات کا خیر مقدم کرتی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ امید ہے افغانستان میں اجتماعیت کی حامل وسیع البنیاد حکومت بنے گی۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں افغانستان سے متعلق پارٹی موقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان مسلم لیگ ن افغان عوام کی خود مختاری کا احترام کرتی ہے، چاہتے ہیں افغان عوام آزادی سے سیاسی مستقبل کا تعین کریں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کسی ملک کی سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے افغانستان کی خودمختاری کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ عالمی برادری افغان صورتحال پر پالیسیز بنانے میں مصروف ہے تو ایسے میں پی ٹی آئی کی سیاسی انتقام اور اپوزیشن کو کچلنے کی ترجیح مایوس کن ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ بھی افغانستان کے معاملے پر تاحال تالہ بندی کا شکار ہے، پاکستان اور افغانستان کا امن، سلامتی اور استحکام آپس میں جُڑے ہوئے ہیں، خطےکےخوشحال مستقبل کے لیے پاک افغان تجارت اور قریبی تعاون ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے