مریم نواز

عمران خان حکومت میں ہو یا نہ ہو اس کا مقصد ملک کو تباہ کرنا ہے۔ مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت میں ہو یا نہ ہو اس کا مقصد ملک کو تباہ کرنا ہے، ملک دشمن قوتیں اس کو سپورٹ کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح کی عمران خان آئی ایم ایف سے جو ڈیل کی اسی کو ہی دیکھ لیں، جو کچھ یہ کرکے گیا ہے اس کے بہت لمبے اثرات ہوں گے، اس بندے نے جاتے جاتے بھی پہلے معاہدہ کیا پھر اسی معاہدے کو توڑ کر پاکستانی معیشت کی کمر توڑ دی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ایک فتنہ ہے اسے تباہی کیلئے لانچ کیا گیا ہے، اس سے کسی بھی شخص کا کچھ بھی محفوظ نہیں ہے، اس شخص نے جج کے بارے میں جس طرح کے الفاظ استعمال کیے اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ کوئی بھی نارمل شخص ایسی باتیں نہیں کر سکتا، عوامی ٹیکس کا پیسہ جو سیلاب زدگان پر لگنا چاہیے اس پیسے سے عمران خان ہیلی کاپٹر چلارہے ہیں اور فوٹو شوٹ کروا رہے ہیں۔ الیکشن کی تاریخ سے متعلق سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر انہیں الیکشن کی تاریخ چاہیے تو یہ توڑیں پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں اور جائیں تاریخ لے لیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے