ایل این جی

حکومت کا آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے آذر بائیجان کی سرکاری کمپنی سے ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے عالمی مارکیٹ سےمہنگی ایل این جی خریدنے سے بچنے کیلئے آذر بائیجان کی سرکاری کمپنی سے ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکام وزارت پیٹرولیم کے مطابق ماہانہ ایک ایل این جی کارگو خریدنے کا معاہدہ کیا جائے گا، سوکار کمپنی سے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ بنیاد گیس خریداری ہوگی۔

حکام نے بتایا کہ آذر بائیجان کی کمپنی پاکستان کو 30 فیصد کم ریٹ پر ایل این جی فراہم کرے گی، سمری کی وزیراعظم سے منظوری کے بعد ای سی سی کو ارسال کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے