مریم نواز

9 مئی کو عمرانی منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی ہوئی، مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی کو عمرانی منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی ہوئی، 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی کی گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 9 مئی اور 15 مئی کے عوامی احتجاج میں فرق دنیا نے دیکھ لیا ہے۔ عوام نے بتایا پر امن، جمہوری احتجاج کیا ہوتا ہے، ایک گملا نہیں ٹوٹا۔

تٖفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے شاہراہ دستور پر آنے والے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ شاہراہ دستور پر ہزاروں افراد نے جمہوری احتجاج کی مثال قائم کی۔ یاد رہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے گزشتہ روز کہا تھا کہ الیکشن اپنے وقت پر اور چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے جانے کے بعد ہوں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے باہر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے دھرنے سے خطاب میں مریم نواز نے استفسار کیا کہ چیف جسٹس صاحب، عوام کے اس سمندر کو دیکھ کرخوشی ہوئی یا نہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کیوں مانیں وہ فیصلہ جو آپ نے بد نیتی سے کیا، ظلم دیکھیں کسی کو تاحیات ضمانت اور کسی کو تاحیات نااہلی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے