رانا ثناء اللہ

ایک سوچی سمجھی کوشش کے تحت پارلیمنٹ کو بے توقیر کیا جارہا ہے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اس وقت پارلیمنٹ میں دو اپوزیشن ہیں اور حکومت کوئی نہیں ہے ۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ایک سوچی سمجھی کوشش کے تحت پارلیمنٹ کو بے توقیر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے وزیر اعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔  وزیراعظم عمران خان ملک میں صدارتی نظام کے حامی ہیں، پارلیمانی نظام کے بجائے صدارتی نظام لانے کی کوشش ہوگی تو مزاحمت کریں گے۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ اسمبلی میں جو ہوا افسوسناک ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، اسپیکر ایوان کی کارروائی پُرامن رکھنے میں ناکام رہے انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ ملکی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر پر حکومت احتجاج کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر ایوان میں ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن کی جرات نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے