آصف زرداری

چیف جسٹس کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے بارے میں مذاکرات کے مشورے کا خیر مقدم کرتا ہوں، زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر آصف علی زرداری نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے بارے میں مذاکرات کے مشورے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن کے لیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا اگر تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کی تاریخ کو آگے بڑھانے کے لیے اتفاق کرتی ہیں تو عدالت بھی ان کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا اگر الیکشن کی تاریخ کے معاملے پر تمام جماعتیں ایک مؤقف پر آ جائیں تو عدالت بھی گنجائش نکال سکتی ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال کے ریمارکس پر سابق صدر آصف علی زرداری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے بارے میں مذاکرات کے مشورے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا ہم نے آپس میں مذاکرات شروع کر دیے ہیں تاکہ حکومتی اتحاد ایک مؤقف پر آجائے، اس کے بعد سیاسی مخالفین سے بھی بات کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی الیکشن کےلیے سپریم کورٹ کی سیاسی اتفاق رائےکی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے سیاسی اور قانونی حقیقتوں میں ربط پیدا کرنےکی اچھی کوشش کی ہے، ہم تو پہلےدن سےہی مذاکرات کا کہہ رہےہیں، اسٹیبلشمنٹ کو بھی بیٹھنا چاہیے، سب کو ایک ساتھ بیٹھ کرالیکشن کے رولز آف دی گیمز طےکرنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے