مرتضی وہاب

سندھ حکومت کیجانب سے شہریوں کو کورونا ویکسین لگوانے کی تاکید

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ کورونا ویکسین ضرور لگوائیں تاکہ اس بیماری سے بچاو میں مدد ملے اور عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کورونا ویکسین کے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں، ہم سب نے ویکسین لگوائی ہے لہذا تمام شہری ویکسین ضرور لگوائیں۔ کراچی یونیورسٹی میں کورونا کی ویکسین میسر ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا مزید کہنا ہے کہ سندھ میں 12 لاکھ افراد ویکسین لگوا چکے ہیں جس کے لیے سندھ حکومت کے محکمہ صحت کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، محکمہ صحت مشکل حالات میں لوگوں کی خدمت کررہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سخت فیصلے عوام کی بہتری کے لیے کرنا پڑتے ہیں، ہمیں ماسک کا لازمی استعمال کرنا ہوگا۔ کورونا ویکسین مفت لگائی جارہی ہے لہٰذا کوئی پیسہ نہ دے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے