خواجہ سعد رفیق

8 فروری کا الیکشن رواداری کے ماحول میں لڑنے جا رہے ہیں، خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایک وسیع تر اشتراکِ عمل کی ضرورت ہے، ہم 8 فروری کا الیکشن رواداری کے ماحول میں لڑنے جا رہے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سندھ میں جے یو آئی، ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ سمیت سب سے بات ہو گی پھر پیپلز پارٹی سے اتحاد کا سوچا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں پارٹی قائد نواز شریف کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ خواجہ سعد رفیق نے اس موقع پر کہا کہ آج نواز شریف کی دعوت پر ایم کیو ایم کا وفد آیا ہے، ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے وسیع تر اشتراکِ عمل کی ضرورت ہے، یہ خواہش رہی ہے کہ دونوں جماعتیں انتخابات میں اشتراک کر سکتی ہیں، اب یہ طے پایا ہے کہ انتخابات، سیاسی اور قانونی امور پر مشترکہ مؤقف رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت میں بھی ہم نے ایک چارٹر پر دستخط کیے تھے، طے پایا ہے کہ 8 فروری کے الیکشن میں مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم مل کر حصہ لیں گی، طے پایا ہے کہ مختلف قومی امور پر آپس میں مشاورت کی جائے گی۔ رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال قبل ایم کیوایم سے سیاسی اتحاد ہوا تب ہی آج والا اتحاد طے پا گیا تھا، ہم پرانے ساتھیوں کو بھو لیں گے نہیں، ہم نے ڈیڑھ سال پہلے ہی سوچ لیا تھا کہ انتخابات میں ایک ساتھ جائیں گے، ہم اپنے سماجی تعلقات میں بگاڑ پیدا نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے