اداکارہ ایمن سلیم

کیا آپ جانتے ہیں اداکارہ ایمن پاکستان کے سابق کرکٹر کی صاحبزادی ہیں؟

کراچی (پاک صحافت) حال ہی میں ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ ایمن سلیم کو تو سب جانتے ہیں، لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ اداکارہ ایمن پاکستان کے سابق کرکٹر کی صابزادی ہیں؟ اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اداکارہ ایمن سلیم پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ایمن سلیم نے حال ہی پاکستان کے نجی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ڈرامے سے شوبز انڈسٹری میں ڈیبیو کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایمن سلیم بطور ماڈل اورپاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی نوجوان سفیر بھی ہیں، اس کے علاوہ اداکارہ مقبول گلوکارہ اور کوئین آف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھتیجی بھی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ  ایمن سلیم کا ایک چھوٹا بھائی ہے جب کہ والدہ اور سلیم یوسف کی اہلیہ ہاؤس وائف ہیں۔ خیال رہے کہ سابق کرکٹر سلیم یوسف کا شمار80 کی دہائی کے پاکستان کے نامور وکٹ کیپر بلے بازوں میں کیا جاتا ہے۔ او ر انہوں نے پاکستان کرکٹ کے انتھک محنت کی اور کئی میچز جیتوائے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے