مریم نواز

سپریم کورٹ عمران خان، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی گرفتاریوں کا حکم دے، مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان اپنے فیصلے کی ڈھٹائی سے خلاف ورزی کا فوری از خود نوٹس لے اور عمران خان، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی گرفتاریوں کا حکم دے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ اور اس سے پہلے کہ وہ سب کچھ اڑا دیں۔ بیورو کریسی انتظامیہ کو حکومت کی طرف سے آنے والے کسی بھی احکامات کی تعمیل کرنے سے انکار کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا تھا کہ عمران خان نے جعلی خط اور غیر ملکی سازش کا ڈرامہ رچا کر پاکستان کا دنیا بھر میں مزاق بنایا اور بچگانہ حرکتوں سے پاکستان کے سفارتی تعلقات کو خراب کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئین شکنی کے بعد سپریم کورٹ کے احکامات کو کمال ڈھٹائی سے پاؤں تلے روند دیا، یہ سب انہوں نے مقدمات اور گرفتاری سے بچنے کے لیے کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی حکومت نے بحری جہاز پر موجود دو پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دیدی

اسلام آباد (پاک صحافت) ایرانی حکومت نے ایران کی جانب سے قبضے میں لیے گئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے