بشیر میمن

امید ہے ہم خیال جماعتیں سندھ کی بہتری کیلئے آگے بڑھیں گی، بشیر میمن

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اور مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن کا کہنا ہے کہ ہم خیال جماعتیں سندھ کی بہتری کے لیے آگے بڑھیں گی۔

تفصیلات کے مطابق بشیر میمن نے لاہور میں ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف و دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے مجھ پر اعتماد کیا، اس پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ بشیر میمن کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے معیشت کی بات کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کرانا ہے، پاکستان میں ترقی کی شرح کی رفتار 6 فیصد سے زائد ہو گی۔

یاد رہے کہ لاہور میں ملاقات کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق دونوں جماعتوں نے عوام کو مسائل سے نکالنے، پاکستان کو ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن کرنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے