شرجیل میمن

پورا پاکستان وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کیساتھ ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اس وقت پورا پاکستان وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی کے کہنے پر مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا، ان کے بیان پر پورے بھارت میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں، قوم کل وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی حمایت میں باہر نکلے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں مودی کے کہنے پر ٹرینوں میں آگ لگائی گئی، پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، کشمیریوں کے جسم پر پیلٹ گن کے نشانات ابھی بھی موجود ہیں۔ کشمیر میں تاریخ کا سب سے طویل کرفیو لگایا گیا، نریندر مودی نے وزیراعظم بننے کے بعد اقلیتوں کے ساتھ ظلم کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی حمایت میں ریلی میں کل تمام شہریوں کو شریک ہونا چاہیے، ہم سب کشمیر اور پاکستان کے ایشو پر متحد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے