مولانا فضل الرحمن

2018 کے الیکشن میں دھاندلی کے ذمہ دار کا ہمیں پتہ ہے۔ مولانا فضل الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کے ذمہ دار کا ہمیں پتہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جمعیت علمائے اسلام ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی ایجنٹ نے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچایا، آپ احتجاج کیلئے نکلے اور آپ نے ریاستی املاک کو نقصان پہنچایا، آپ کا تختہ ہم نے الٹا ہے، کسی اور پر الزام مت لگاو۔ ہم نے تمہاری حقیقت کو دنیا بھر میں آشکار کیا۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ آج یہ لوگ بلوں میں چھپے بیٹھے ہیں، ہم نے سابق حکومت کے جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ہم پر امن سیاست پر یقین رکھتے ہیں، ایک شخص نے پورے ملک کی ترقی کا راستہ روکے رکھا۔ آپ نے کورکمانڈر کے گھر اور جی ایچ کیو پر حملہ کیا، آپ نے شہداء کی یادگار کو بھی نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک دشمنوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے۔ ہم نے ملک بھر میں احتجاج اور جلسے کئے مگر ہم سے ایک گملا تک نہیں ٹوٹا ملک دشمن قوتیں آج بھی اسی ایک شخص کی حمایت کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے