شازیہ مری

حکومت نے بینظیر کفالت وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کردیا۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حکومت نے بینظیر کفالت وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی سال 23-2022ء کی چوتھی سہ ماہی قسط کے 9000 روپے کل (پیر) سے تقسیم ہونا شروع ہوں گے۔ 90 لاکھ مستحقین کو یہ وظیفہ جاری کیا جائے گا۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ عوام کے سہولت کے لیے ان وظائف کی ادائیگی ملک بھر میں خصوصی طور پر قائم کردہ 1559 کیمپ سائٹس سے کی جارہی ہے۔ مستحقین 9000 روپے کی پوری رقم وصول کریں اور رسید لینا نہ بھولیں، اس کے ساتھ تعلیمی وظائف کی جنوری تا مارچ قسط بھی جاری کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن بچوں کی حاضری %70 سے زائد ہے ان کی مائیں یہ وظیفہ ضرور حاصل کریں، کسی بھی شکایت کے لیے فری ہیلپ لائن 080026477 پر اطلاع کریں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال

(پاک صحافت) وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ گندم درآمد کے غلط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے