خواجہ آصف

امریکہ کو ہمیں ایسی صورتحال میں نہیں دھکیلنا چاہئے کہ مشکل انتخاب کرنا پڑے۔ وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ہمیں ایسی صورتحال میں نہیں دھکیلنا چاہئے کہ مشکل انتخاب کرنا پڑے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی اور سیاسی عدم استحکام کا سامنا ہے۔ معاشی استحکام تک سیاسی استحکام بھی نہیں آسکتا۔ ہم امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں۔ چین کے ساتھ ہمارے 6 دہائیوں پر مشتمل دیرینہ تعلقات ہیں، بعض اوقات ہمارے لئے بڑی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل ہوتا ہے۔ معاشی استحکام آ جائے تو ایسی صورت حال سے نمٹنے کیلئے بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اور ہمارے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات میں بھی توازن ہونا چاہئے۔ ہمسایہ ممالک چین، ایران، افغانستان اور بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ پاکستانی مفادات کو ٹھیس نہ پہنچانے والی امریکہ بھارت شراکت داری سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔ مودی کے اقتدار میں بھارت کا سیکولر نظریہ ہندو قوم پرست نظریئے میں تبدیل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی موجودہ صورتحال نے پاک بھارت معاملات کو مزید خراب کیا ہے۔ بھارت نے اپنے ملک کے اندر انتہائی قوم پرستانہ موقف اختیار کر رکھا ہے۔ ملک میں عام انتخابات کا عمل شفاف بنائیں گے، آزاد اور شفاف انتخابات ہی ملک میں تقسیم روکنے کا واحد طریقہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے