مولانا فضل الرحمن

پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اپنے سفیروں کو احتجاجا سوئیڈن سے واپس بلائیں۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اپنے سفیروں کو احتجاجا سوئیڈن سے واپس بلائیں۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلفونک رابطہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی پر آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) کے تحت سخت اقدامات پر اتفاق کئے جائیں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو ہدایات جاری کردی ہیں، اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے، علما اور خطیب سوئیڈن کے اس مکروہ فعل کی مذمت کریں۔

انہوں نے کہا کہ مغرب نے ہمیشہ اسلام اور اہل اسلام کے مقدسات کی توہین کر کے دہشتگرد ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ اسلام کی توہین اور مسلمانوں کی دل آزاری کے ناپاک عمل پر عالم اسلام سخت نوٹس لے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے