احسن اقبال

17نومبر 2021ءکا دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا، احسن اقبال

اسلام آباد (پا ک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 17نومبر 2021ءکا دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا کیونکہ اس دن حکومت نے آئین کو بلڈوز کیا۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پارلیمان کے قوانین،جمہوری اقدار اور عام انتخابات کے شفاف ہونے کے طریقہ کار کو بلڈوز کیا ہے، حکومت نے 17نومبر کی تاریخ کو متنازع بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے سینیٹر شیری رحمان اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے ہمران پریس کانفرنس کرتے ہوئے نادرا حکام کو بھی خبردار کر دیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ چیئرمین نادرا حکومت کو اگلے انتخابات میں مدد فراہم کرنے کےلئےسرکاری وسائل کو استعمال کر رہے ہیں ،لہٰذا انہیں ابھی سےمتنبہ کرتےہیں،نادرا ایک قومی ادارہ ہے اور چیئرمین نادرا کو ایک غیر جانبدار انداز میں اپنے فرائض سر انجام دینے چاہئیں، اگر وہ کسی بھی لحاظ سے مرتکب پائے گئے اورانہوں نے نیشنل ڈیٹا بیس کا ڈیٹا حکومت کو الیکشن میں دھاندلی کےلئے دیا تو وہ آئین سے غداری کے مرتکب ہوں گے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومت نے 17نومبر کی تاریخ کو متنازع بنا دیا ہے،انتخابات میں حکومت صرف اکیلی فریق نہیں، سب سے بڑا اسٹیک ہولڈر الیکشن کمیشن ہے، آئین پاکستان کے تحت اس کی ذمہ داری ہےکہ آزادانہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کرائے، حکومت نے الیکشن کمیشن کے قوانین کو روندتے ہوئے قوانین اپنی من مانی سے بنانے کی کوشش کی ہے، حکومت نے جو ترامیم کی ہیں اس کےلئے پارلیمان میں دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے