ثمر ہارون بلور

مشترکہ اجلاس، حکومت نے پارلیمنٹ سے کالے قوانین کی منظوری دی، ثمر ہارون

پشاور (پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)خیبرپختونخوا کی ترجمان ثمر ہارون بلور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل مشترکہ اجلاس کے دوران حکومت نے پارلیمنٹ سے کالے قوانین کی منظوری دی۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سب کچھ اسپیکر نے بلڈوز کیا، اس جرم میں اسپیکر ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بل کو منظور کرنے کے لیے 222 ووٹ ہونا ضروری ہیں، تاہم تعداد پوری نہ ہونے کی صورت میں بلز کو بلڈوز کرتے ہوئے کالے قوانین کی منظوری دی گئی۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بات کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہر جگہ ای وی ایم کا تجربہ ناکام رہا۔

واضح رہے کہ اے این پی کی ترجمان ثمر بلور ہارون نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ کلبھوشن یادیو کو این آر او سے متعلق بل پر حکومت کی خوشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی تیاریاں کر رہی ہے، وفاق سے چیف سیکریٹری بھیجا گیا، کیا صوبے میں قابل افسران کی کمی تھی؟

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے