روحان ارشد

نوجوان گلوکار و ریپر روحان ارشد نے اسلام کی خاطر موسیقی کو خیرباد کہہ دیا

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی ریاست حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے  نوجوان گلوکار و ریپر روحان  ارشد نے اسلام کی خاطر موسیقی کو خیرباد کہہ دیا۔ روحان ارشد نے11 نومبر کو اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’اُنہیں اللّہ تعالیٰ کی طرف سے ہدایت ملی ہے جس کے بعد اُنہوں نے موسیقی چھوڑنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔‘

تفصیلات کے مطابق نوجوان گلوکار و ریپر روحان ارشد نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہوں نے اعلان کیا کہ وہ موسیقی چھوڑ رہے ہیں کیونکہ اسلام میں میوزک حرام اور ممنوع ہے۔ روحان ارشد کا کہنا ہے  کہ ’میں اپنے فیصلے سے خوش ہوں اور اس کے بارے میں کبھی دوسرا خیال نہیں آیا، میں اپنے آپ کو موسیقی سے متعلق کچھ کرنے سے روکوں گا۔ میں جانتا ہوں کہ موسیقی اسلام میں گناہ ہے۔‘

واضح رہے کہ روحان ارشد نے کہا کہ ’ میرے پاس بس ایسا کرنے کا جذبہ تھا، اس لیے میں نے اس کا تعاقب کیا۔ میں شکرگزار ہوں کہ موسیقی نے مجھے ایک کیریئر اور شہرت بنانے میں مدد کی لیکن اب مزید اس کو آگے نہیں بڑھا سکتا۔‘یاد رہے کہ روحان ارشد نے 2019 میں ریلیز ہونے والے اپنے ریپ گانے ’میا بھائی‘ کے بعد شہرت حاصل کی تھی۔ اُن کے اس گانے کو 500 ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں، متھیرا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے