شرجیل میمن

15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے، سندھ حکومت کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد اور دادو میں 15 تاریخ کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے ہیں، سندھ میں امن و امان کی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو ڈی لمیٹیشن پر تحفظات ہیں، چاہتے اتحادیوں کے مطالبات کو سنجیدہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد اور دادو میں 15 جنوری کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جارہے ہیں البتہ سندھ کے باقی تمام اضلاع میں الیکشن معمول کے مطابق ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے