حمزہ شہباز

صاف شفاف الیکشن ہوں تو پی ٹی آئی کو منہ چھپانے کی جگہ نہ ملے، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ صاف شفاف الیکشن ہوں تو پی ٹی آئی کو منہ چھپانے کی جگہ نہ ملے۔ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے گڑھ پشاور کے میئر کی نشست ہارنے کو اگلے انتخابات کا نوشتہ دیوار سمجھے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی بری کارکردگی پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ساڑھے تین سالہ بدانتظامی ، مہنگائی ، کرپشن اور سبز باغوں کا بدلہ عوام نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے لینے کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس نا اہل حکومت نے ملک کو دیوالیہ کر کے چھوڑا ہے اب تو ان کے اپنے بھی اس سچ کو چھپا نہیں پا رہے۔ عوام اس عذاب سے جلد از جلد چھٹکارا چاہتے ہیں جس کا ایک اظہار بلدیاتی انتخابات کے نتائج کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے