احسن اقبال

معاشی مشکلات کا سامنا ہے لیکن ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے لیکن ڈیفالٹ کا زیرو فیصد خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی بنیادیں مضبوط ہیں جلد بحران سے نکل جائیں گے۔ سیلاب کی تباہی سے 1700 سے زائد انسانی جانوں کا نقصان ہوا، 90 لاکھ افراد غربت کا شکار ہوئے، سیلاب سے 80 لاکھ افراد کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 3 سالہ ایجنڈا تیار کیا ہے سیلاب کے نقصانات کا ازالہ کرنے میں دو سے تین سال لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں 10 ارب ڈالر سے زائد امداد کا وعدہ کیا گیا، عالمی برادری اور عالمی مالیاتی اداروں سے مل کر تعمیر نو کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے