بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی بلو چستان سمیت پورے ملک میں حکومت بنائے گی، بلاول بھٹوزرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت دیگر جماعتوں کو شکست دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں بلوچستان سمیت پورے ملک میں حکومت بنائے گی۔ بلاول بھٹوزرداری کاکہنا ہے کہ وہ حکومت میں آکر صوبےکے مسائل کا حل بھی نکالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں مسلم لیگ ن چھوڑ کر ثناء اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی تقریب سے خطاب کیا اور دونوں رہنماؤں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدیدکہتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق اور وسائل کا دفاع کرنا جانتے ہیں ۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے ساتھ ہی دیگر جماعتوں کو نشانے پر لیتے ہوئے وفاقی حکومت کو مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کا چہرہ قرار دے دیا ،ان کا کہنا تھا کہ عوام جان چکے ہیں کہ تبدیلی کا اصل چہرہ مہنگائی،غربت اور بے روزگاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے