رانا ثناء اللہ

ن لیگ حکومت کا چانس لے رہی ہے جو کامیاب بھی ہوسکتا ہے، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ حکومت کا چانس لے رہی ہے جو کامیاب یا ناکام ہوسکتا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ تھا کہ ن لیگ پر بھروسہ کر کے سادہ اکثریت دی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف لیڈ کرتے تو اگلے 2 سال میں پاکستان اس دلدل سے نکل جاتا، عوام کے فیصلے کو غلط نہیں کہہ سکتا لیکن اس سے متفق نہیں۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف نے ملک کو دلدل سے نکالنے کی ترجیحات کا کئی بار اظہار کیا، وہ یہی چاہتے ہیں کہ ن لیگ کو سادہ اکثریت ملے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تقاضوں کے پیش نظر نواز شریف نے سمجھا شہباز شریف زیادہ ماہر ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ خود کو مشکل میں ڈالنے والی بات ہے۔ رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے اپیل عوام سے کی تھی اور عوام کا فیصلہ تسلیم کرلیا ہے۔ اتحادی مخلص ہوئے تو شہباز شریف میں قابلیت ہے کہ ملک کو دلدل سے نکال سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں خلوص نیت سے شہباز شریف کا ساتھ دیں، ان کو سپورٹ کریں کیونکہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والی قوتیں بھی لگی ہوئی ہیں۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے تحریری معاہدہ نہیں ہوا، سپورٹ کی یقین دہانی کروائی ہے، وزیر خزانہ سے متعلق فیصلہ شہباز شریف کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے