بلاول بھٹو

مخالفین کی بہن بیٹیوں کو جیل میں ڈالنا سیاست نہیں۔ بلاول بھٹو

لاہور (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مخالفین کی بہن بیٹیوں کو جیل میں ڈالنا سیاست نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپنا نظریہ چھوڑسکتے ہیں، ہم اپنا نظریہ نہیں چھوڑ سکتے۔ لیگی کارکنوں میرے ساتھ آئیں میں آپ کی عزت کروں گا، انتخابات میں تیر اور شیر کا مقابلہ ہے، آپ میرا ساتھ دیں، انتقام کی سیاست کو دفن کردوں گا۔ بی بی شہید نے حکومت بناتے ہی سیاسی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ اعتزاز احسن 3 نسلوں سے پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، طاہرالقادری اور چوہدری سرور جیسے لوگوں کی ضرورت ہے۔ مخالفین کی بہن بیٹیوں کو جیل میں ڈالنا سیاست نہیں، میں خود بھی ظلم سے گزرا ہوں، نہیں چاہتا کوئی ظلم سے گزرے۔ 30 سال سے انتقام کی سیاست سے گزر رہا ہوں، میں نفرت اور انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے عوام سے کہتا ہوں کہ مایوس نہ ہوں، ملک بحران کا شکار ہے، تاریخ میں ایسا بحران نہیں دیکھا، ملک میں سیاسی اور جمہوری بحران ہے، پیپلزپارٹی ملک کو معاشی و جمہوری بحران سے نکال لے گی۔ حالات مشکل ضرور ہیں مگر ہم مایوس نہیں، ملک میں تقسیم اور نفرت کی سیاست کی جارہی ہے، پیپلزپارٹی عوام کی مدد سے نفرت کی سیاست کو دفن کردے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے